مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، احمد رضا رادان نے کہا ہے کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کے درمیان موثر ہماہنگی اور موثر تعاون کی وجہ سے شرپسندوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف صوبوں میں عوام نے شرپسند عناصر کے خلاف احتجاج اور غم و غصّے کا اظہار کیا اور پرامن مظاہرین شرپسندوں سے فاصلہ اختیار کیا جس کی وجہ سے سیکورٹی فورسز کو شرپسندوں تک رسائی میں آسانی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر نہتے عوام اور املاک کو نقصان پہنچانے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتے لہذا ان کے قریب جانے سے عوام گریز کریں۔ عوام اور شرپسندوں کے درمیان فرق کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز تخریب کاروں کے خلاف شدت کے ساتھ کاروائی کرے گی۔
سردار رادان نے کہا کہ شرپسند عناصر امریکہ اور صہیونی حکومت کو خوش کرنے کے لیے ملک اور عوام کے خلاف کاروائی کررہے ہیں۔ یہ عناصر اس حقیقت سے غافل ہیں کہ ایران کی سیکورٹی ناقابل شکست ہے۔ عوام ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان عناصر کو دندان شکن جواب دیں گے اور امریکہ اور صہیونی حکومت کو ایک اور شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
آپ کا تبصرہ